پشاور (جنگ نیوز) حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلی سیمیا نے پشاور میڈیکل کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا جس میں 140رضاکار طلباء نے عطیات خون پیش کئے۔ اس موقع پر پرنسپل محمد امان خان، اویس قرنی صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی، عصمت اللہ خان جنرل سیکرٹری ، جویریہ خان جنرل سیکرٹری ، محمد امان خان و دیگر نے شرکت کی۔