کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدھ کو بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، امروہہ سوسائٹی نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ شارع فیصل اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں بھی بادل برسے۔ گلشن حدید، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا اور سہراب گوٹھ، لیاری، صدر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بارش کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔