اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب نعیمی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں ہونے دہشتگردی کے واقعات کے شدیدمذمت کی ۔ ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کا ختمِ نبوت کے معاملے میں اہم کردار اور اسکے نتیجے میں معاملات کے خوش اسلوبی سے حتمی نتیجے پر پہنچانے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے وزیرِ اعظم کے ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش، وزیرِ اعظم کے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔ملاقات کے د وران رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی بھی موجودتھے۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کےلئے ہماری جان بھی حاضر ہے،امت مسلمہ اپنے خلاق وکردار کوبلند کرے۔