• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراش ٹاؤن میں بنک ڈکیتی ، مزاحمت پر فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقےفراش ٹاؤن میں منگل کو دن دیہاڑے الائیڈ بنک کے باہر ڈکیتی میں مزاحمت پر آزاد کشمیر کا رہائشی سلمان فضل داد نامی گارڈ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ طارق کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ڈاکوکیش کے دو بیگ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔سہ پہر سوا تین بجے بنک سے کیش وین میں شفٹ ہو رہی تھی اس دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دو سکیورٹی گارڈ طارق اور سلمان زخمی ہو گئے تھے ۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ڈاکو 3 کروڑ لے گئے ۔

اسلام آباد سے مزید