• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22پلاٹوں کی مشکوک الاٹمنٹ، چیئر مین سی ڈی اےکا انکوائری کا حکم

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے ایک متاثرہ شخص کو مشکوک انداز میں 22پلاٹ الاٹ کرنے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ۔یہ کیس شاہ اللہ دتہ کے موضع کا ہے۔ پلاٹ سیکٹر ڈی تیرہ میں الاٹ کئے گئے اور مبینہ طور پر دستاویز میں تحریف کی گئی ۔ ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر آڈٹ رپورٹ میں اعتراض کیاگیا تھا۔ معا ملہ کی تحقیقات کیلئے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا ہے اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تین دن میںاپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کا روائی کا بھی حکم دیاگیا ہے جو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کی جا ئے گی۔
اسلام آباد سے مزید