• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف واپڈا ملازمین کی احتجاجی ریلی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ملک گیر احتجاج کے بعد بھی حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر بضد رہی تو محکمہ بجلی کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کے احتجاج کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ‘ ریجنل سیکرٹری عمران خان اور دیگر کی قیادت میں آئیسکو ملازمین کے مری روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔
اسلام آباد سے مزید