• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمراہ کن مارکیٹنگ کیخلاف کارروائی مسابقتی کمیشن کا دائرہ اختیار ہے، سی سی پی بینچ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کمپیٹیشن کمیشن کے دائرہ اختیار ہے، سی سی پی بینچ نے کمیشن کا دائرہ اختیار کے حوالے سے آرڈر جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کاروباری اداروں کے طرف سے گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی، کمیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کے تحت کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کا خصوصی دائرہ اختیار ہے۔ آرڈر میں وضاحت کی گئی ہے کہ کمپیٹیشن ایکٹ، مارکیٹ میں مقابلہ کے رجحان کو فروغ دینے اور تمام کاروباری اداروں کو مساوی ماحول فراہم کرنا اور خاص طور پر دھوکہ دہی اور گمران کن مارکیٹنگ کے معاملات، کمیٹیشن کمیشن کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ کمیشن کے بنچ کے حکم نامہ میں کمیشن کے دائرہ اختیار کی تصدیق کی ہے کہ کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت، مسابقت اور مارکیٹ میں مقابلے کے مخالف منظم کارروائیوں کے خلاف پورے ملک میں قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس سے پہلے کمیشن اپنے متعدد فیصلوں میں ایکٹ کے سیکشن 10 کا اطلاق کرتے ہوئے فیصلے جاری کر چکا ہے۔ کمیشن کے بنچ نے یہ فیصلہ، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں جاری کیا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن نے مختلف کمپنیوں کی شکایت پر گمراہ کن ماکیٹنگ اور دیگر کمپنیوں کے برانڈز سے ملتے جلتے برانڈ اور نام استعما ل کرنے پر شوکار نوٹس جاری کئے تھے۔ دو کمپنیوں نے کمیشن کے نوٹس جاری کرنے پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ معزز عدالت نے کمیشن کوان کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے پہلے اپنا دائرہ اختیار واضح کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس دائرہ اختیار کے فیصلے کے بعد، کمیٹیشن کمیشن دو کمپنیوں کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی جاری رکھے گا۔
اسلام آباد سے مزید