• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 31کروڑ ہتھیانے کے دو ملزمان کاجوڈیشل ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج راولپنڈی چوہدری صداقت علی خان نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 69 افراد سے ساڑھے 31 کروڑ روپے ہتھیانے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل کر دیا۔ تھانہ ایف آئی اے میں احتشام الحق قریشی کی درخواست پر درج کیس کے مطابق ورسکے خان عرف شیراز اور احسن اقبال نے ساز باز کر کے 69 افراد کو انگلینڈ کی ایک کمپنی میں ورک پرمٹ پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 31 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کئے۔بعد ازاں 57 افراد کو لندن بھجوایا لیکن انہیں ملازمت نہ دلوائی بلکہ ان کے ورک پرمٹ ہی کینسل کروا دئیے گئے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 10 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
اسلام آباد سے مزید