• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں نے شٹر ڈاؤن کرکے حکومت کیخلاف فیصلہ دیدیا ،لیاقت بلوچ

راولپنڈی( نیوز رپورٹر )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں نے شٹر ڈاؤن کرکے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ۔ حکومت ٹال مٹول سے کام لینے کی بجائے عوام کے لئے فوری ریلیف کا اعلان کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی نائب امیر سید عزیر حامد ، خالد محمود مرزا، ضیا اللہ چوہان اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ راولپنڈی کے تاجروں نے بے مثال ہڑتال کی ۔ یہ تاجروں اور عوام کا اعلان ہے کہ مہنگی بجلی اور ناروا ٹیکسوں کا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔ دریں اثناءنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم‘ امیر جماعت اسلام آباد نصراللہ رند ھاوا نے آبپارہ، میلوڈی، سپر مارکیٹ، ایف سیون مرکز، ستارہ مارکیٹ اور جی نائن مرکز کا دورہ کیا۔ تاجروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کامیاب ہڑتال حکومتی پالیسیوں کیخلاف ایک ریفرنڈم تھا۔
اسلام آباد سے مزید