• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر سیکرٹری پی سی بی طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے اور ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان کرکٹ بورڈ کو آج ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو سپورٹس جرنلسٹس کی درخواست پر سماعت کے دوران سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے ۔
اسلام آباد سے مزید