• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہوٹہ حادثہ کاشکار کوچ کا مالک اور اڈا منشی گرفتار

راولپنڈی کہوٹہ (سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ) کہوٹہ میں حادثہ کاشکار ہونے والی کوچ کےمالک اور اڈا منشی کوگرفتارکرلیاگیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کوچ مالک محمد سفیر اور اڈا منشی عبدالقدوس کے نام سے ہوئی۔ سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ ملزمان کی مجرمانہ غفلت 26 قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی۔انہوں نے کہاکہ کوچ کے مالک نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کوپبلک سروس روٹ پر چلایا۔
اسلام آباد سے مزید