• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2گاڑیوں،28موٹرسائیکلوں سے محروم،سٹریٹ کرائم میں لوٹ مارجاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی ، گائے اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،6افرادسے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 25وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2 کاریں اور 15 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، ایک کار 3 موٹر سائیکل ، 2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پرلوٹ لی گئی ، 6 گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور قیمتی گھریلو سامان لے کر چلتے بنے۔ شہزاد ٹاؤن پولیس نے سکیورٹی کمپنی کے منیجر آپریشن عبد الستار کی مدعیت میں قتل و ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔کمپنی کے عملے نے بینک سے تین کروڑ 62 لاکھ روپے کے چار بیگ وصول کئے جن میں سے 2 کروڑ 62لاکھ روپے کے تین بیگ ڈاکو چھین کر لے گئے۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ محمد سلمان جاں بحق جبکہ طارق محمود شدید زخمی ہو گیا تھا۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ لاٹو محلہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر فیض محمد کے بیٹے سے موٹر سائیکل ،تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ کے قریب2 نامعلوم ملزمان امین سے موٹر سائیکل اور ساڑھے سات ہزارروپے، تھانہ صدرواہ کے علاقہ صابری گلی میں 2نامعلوم ملزمان اسد سے موٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں ۔دیگر وارداتوں میں 2موبائل چھین لئے گئے۔ لال کڑتی میں سمو ئیل پرویز کے گھر سے سامان مالیتی45لاکھ روپےاڑا لیا گیا۔ چوری کی دیگر وارداتوں میں شہری متعدد موبائل ،نقدی اور زیورات سے محروم ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید