• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈ اکوؤں کی سہولت کاری،ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار نوکری سے فارغ

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کی سہولت کاری ثابت ہونے پر کیپٹل پولیس کے 5 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف نہ صرف تادیبی کاروائی کی گئی بلکہ مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار نوکری سے فارغ کر دیئے گئے،سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کر کے اے ایس آئی بنا دیا گیا، ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلز محمد ہارون، محمد نوید کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔ آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی جس میں اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہو گئی ۔
اسلام آباد سے مزید