• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارکوٹکس ادویات برآمد ہونے پر دو میڈیکل سٹورز اور ایک ہول سیلر ڈیلر کا چالان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ انسپکٹر صابر علی اور علی خلیل بھٹہ نے گزشتہ روز شیر شاہ ٹاؤن اور ممتاز آباد ٹاؤن کے علاقے میں واقع ہول سیلرز اور میڈیکل سٹور کو چیک کیا۔ گھنٹہ گھر ہول سیل مارکیٹ میں رضوان ٹریڈرز سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کے نارکوٹکس آئٹمز برآمد ہوئے جن کو قبضے میں لیکر چالان کر دیا گیا ۔اسی طرح ممتاز آباد ٹاؤن میں سے فرید ٹریڈرز اور اسامہ میڈیکل سٹور کے چلان کیے گئے ہیں۔ تینوں جگہوں سے لیے گئے ادویات کے نمونے برائے تجزیہ لاہور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید