• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فپوااسا نے ٹینور ٹریک فیکلٹی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ ایکشن کمیٹی بنادی

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے ٹینور ٹریک فیکلٹی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مشترکہ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ پہلا اجلاس گزشتہ روز آن لائن منعقد ہوا ،اجلاس میں16یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرلی۔اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا کہ ٹی ٹی ایس کے مسائل کے مستقل حل کے لیے درخواست کی جائے گی۔
ملتان سے مزید