• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے میپکو کے 5ملازمین کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال سرکل عظمت علی خان نے محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،ساہیوال کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمدو سیم ارشاد کے موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ کمی ، کسووال سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈII محمد بوٹا کے موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی، ساہیوال کے لائن مین گریڈIمحمد فاروق کی دو سال کے لئے لائن مین گریڈ IIکے عہدے پر تنزلی، کسووال سب ڈویژن کے لائن مین گریڈ IIکی دو سال کے لئے اسسٹنٹ لائن مین کے عہدے پر تنزلی اور اسسٹنٹ لائن مین محمد ذوالفقار کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں تین سال کے لئے تین درجہ تنزلی کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید