• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعصب کو ہوادینا اسلام کیخلاف ہے‘ جے یو آئی پاکستان

اکوئٹہ(پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک نائب امیر مولانا محمد عالم لانگو حاجی امین اللہ امین حاجی عبدالرزاق لانگو حاجی سید قاسم شاہ اور گریگری انوسینٹ نے کہا ہے کہ صوبائی‘ لسانی اور علاقائی تعصبات کو ہوا دینا اسلام کی تعلیمات سے روگردانی اور قومی وحدت سے انحراف ہے اسلام کا تقاضا یہ ہے کہ انسانوں کی حیثیت کا تعین ان کا کردار اور تقوی کرتا ہے کسی رنگ نسل زبان اور قومیت کو اپنے آپ کے لئے اختیار کرنے میں انسان کے ذاتی انتخاب کا کوئی دخل نہیں ہوتارہنماؤںنے کہا ہے کہ جس معاشرے میں وحدت کی بجائے تقسیم اور محبت کے جگہ نفرت کو ہوا دینے والے عناصر قوی ہوں وہاںامن ‘ اعتماد اور ہمدردی رخصت ہوجاتی ہے کارکن مولانا محمدخان شیرانی کی فکر کے مطابق تفرق کی بجائے اسلامی اخوت کیلئے اپناکرداراداکریں۔
کوئٹہ سے مزید