• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر رضوانہ اور ڈاکٹر فوزیہ کو انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے عملے میں شامل کرنے کامطالبہ

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیڈیا ٹرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ،صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی جانب سے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ کے پروفیسرز سے لےکر تمام عملے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے لیکن شعبہ طب اطفال میں بچوں کی صحت کے حوالے سے خدمات انجام دینے والی 2 لیڈیز ڈاکٹرزپروفیسرز ڈاکٹر رضوانہ ترین اور ڈاکٹر فوزیہ حبیب کو شامل نہ کرنا ان کی حق تلفی ہے بیان میں مطا لبہ کیا گیا ہےکہ انہیں بھی مذکورہ نوٹیفکیشن کے ذریعے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ سروسز کوئٹہ کیلئے تعینات کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بچوں کے علاج و معالجے اور ان کی خدمات کیلئے اپنے فرائض منصبی انجام دے سکیں۔
کوئٹہ سے مزید