کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن نے جمعیت کے بلدیاتی امیدوار عبدالقدوس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا مذکورہ امیدوار وارڈ نمبر 3 یونین کونسل 40 تکتو ٹاؤن سے انتخابی میدان میں ہیں ، امیدوار نے انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی منصوبے رگ بورنگ منصوبے کا آغاز کیا جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے امیدوار کو وضاحت کے لیے آج (منگل 16 دسمبر کو ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلب کرلیا ہے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر امیدوار کو ذاتی یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔