لاہو ر (نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں غربت سے تنگ گھرکے سربراہ نے 5بچوں اوربیوی کوزہردے دیا،جس کے بعد خود بھی زہر نگل لیا۔ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کے مطابق کا لر عقیل نے پولیس ہیلپ لائن 15پر کا ل کی کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں ، 7 ماہ سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، غربت سے تنگ آکر میں نے خود سمیت بیوی اور 5بچوں کو زہریلی گولیاں دیدی ہیں۔