پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے تین سکالروں نے مقالوں کا دفاع کرتے ہوئے ڈگریاں مکمل کرلیں۔عبد ا لعلی خان نے ڈاکٹر عابدہ بانو کی نگرانی میں اپنی پوسٹ گریجویٹ تحقیقی رپورٹ کا دفاع کیا، ان کی تحقیق افغانستان میں امریکی مداخلت اور 2021-2001 کے دوران تین صدارتی حکومتوں کے دوران قیام امن کے اقدامات پر مرکوز تھی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالشکور اور پروفیسر جمیل احمد نے ڈائریکٹر شعبہ مطالعہ امن وتنازعات سرپرست ممتحن کے فرائض انجام دیئے۔