راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہواجس میں راولپنڈی ڈویژن میں صفائی سروسز کی آؤٹ سورسنگ کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ جلد ہی اس کو حتمی شکل دے کر صفائی سروسز کی پورے ڈویژن میں فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ صفائی کے کام میں غفلت اور کوتاہی قابل معافی نہیں۔چکوال،تلہ گنگ،جہلم اوراٹک میں بھی صفائی کا جامع نظام وضع کر کے جلد اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔