پشاور( کرائم رپورٹر) ایک مرلہ مکان کے تنازع پر ایک شخص کوقتل کردیا گیا،رہزنوں نے شہری کو گولی ماری،پولیس نے رہزن کو گولی ماردی ۔ادھر تھانہ ہشت نگری کی حدود اندرون لاہوری گیٹ میں ایک مرلہ مکان کے تنازع پر محمد یاسین ولد شیرزمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بھائی محسن خان کی رپورٹ پر عمران ولد عبدالماجد سکنہ اندرون لاہوری گیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم اور مقتول پڑوسی ہیں ادھر عمران خان ولد خان زمان سکنہ رشید گڑھی نے زخمی حالت میں پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ گھر سے بیکری جارہاتھا کہ شریف آباد یکہ توت میں موٹرسائیکل سوار مسلح رہزنوں نے روکا اور موبائل چھیننے کی کوشش کی اس دوران اس نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرار ہو گئے جبکہ تھانہ آغہ میر جانی شاہ کی حدود ولی آباد میں چوروں نے بشیر احمد ولد شیر محمد کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا ۔تھانہ ٹاؤن پولیس نے بورڈ بازار کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد رہزن گروہ کے سلمان ولد لاجبر سکنہ کگہ ولہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔