• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے درمیان معاہدہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ پشاور اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے درمیان دو سال کیلئے مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی جس پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی اور کمیشن کےچیف اعجاز خان نے دستخط کئے، اس موقع پر جامعہ پشاور سوشل ورک کے سربراہ ڈاکٹر شکیل احمد ، پی اینڈ ڈی ڈائریکٹر پروفیسربشریٰ خان اور یونیسف کے چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ سہیل احمد بھی موجود تھے۔ مفاہمت کے تحت چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے قیام اور دوران ملازمت ٹریننگ کے مواقعوں پر دونوں ادارے مشترکہ کام کریں گےسوشل ورک سمیت متعدد شعبہ جات کے نوجوان طلباء و طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔اعجاز خان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے قیام میں دلچسپی و مسلسل نگرانی کے پیش نظر جامعہ پشاور کے ساتھ معاہدہ اہمیت کا حامل ہے، سنٹر کے قیام سے جامعہ پشاور اور یونیسف کےتعاون سے 19اضلاع میں سوشل ویلفیئرآفیسرز اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسرز کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کے پالیسی نظام سے صوبے میں بچوں کے جنسی استحصال کو روکنے اور گھر سے باہر بے سہارا بچوں کو سہولت دینے میں مدد ملے گی۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد نعیم قاضی نے معاہدے کو یونیسف اور جامعہ پشاور کی باہمی کوششوں کی بدولت بچوں کی بہبود اور سوشل ورک کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا -
پشاور سے مزید