• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کتابوں کے ذریعے آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کتابوں کے ذریعے آئس بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔پہاڑی پورہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جنرل بس سٹینڈ میں کارروائی کرتے ہوئے سمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 25کتابیں اور پچاس واسکٹ برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق سمگلر نے انتہائی مہارت سے آئس کتابوں کے صفوں اور واسکٹ کے کپڑے پر آئس چڑھائی تھی،سمگلر منشیات خیبر سے پنچاب سمگل کررہاتھا جس کو بعد ازاں بیرون ملک سمگل کیا جاناتھا،ملزم نے بتایا کہ وہ پہلے بھی منشیات سمگل کرچکاہے ایک بار جیل بھی جاچکا ہے اور پانچ سال بعد رہا ہوا تو گرفتاری سے بچنے کے لئے اس نئے طریقے سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا، پولیس نے ملزم بغداد شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اے ایس پی فقیر آباد علی عبداللہ خالد کے مطابق منشیات افغانستان میں کتابوں پر چڑھائی گئی تھی۔
پشاور سے مزید