• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری چار گاڑوں، 29 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 19موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،ملکی وغیر ملکی کرنسی ،ایک بھینس ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی شہری 3گاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ انڈسٹریل ایریا،اور تھانہ کھنہ کے علاقہ سے گاڑیاں چوری کرلی گئیں جب کہ تھانہ آبپارہ ،تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے ،رابری کی وارداتیں تھانہ آبپارہ ،تھانہ نون اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں ہوئیں ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں 4موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرعبدالجبار سے موٹرسائیکل ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں زکریامسجد کے قریب 2نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پر فاسٹ فوڈ کاآرڈر لے کرجانے والےمشتاق احمد سے گن پوائنٹ پر شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ ، کربلا گیٹ کے قریب2موٹرسائیکل سوار محب افتخار سے گن پوائنٹ پر موبائل اور ساڑھے تین ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈی 18 کے قریب 2موٹرسائیکل سوار محمد عمران سے اسلحہ کی نوک پر15ہزارروپے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ واہ ویلی میں 3موٹرسائیکل سوار حارث علی اور اس کے دوست رحمت اللہ سے اسلحہ کی نوک پر2موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں 3موٹرسائیکل سوار سید حسن علی وغیرہ سے گن پوائنٹ پر 2موبائل چھین کر لے گئے ۔اعوان مارکیٹ میں علی مرتضیٰ کی دکان کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ اور 50ہزارروپے،سکستھ روڈ پر ڈاکٹر محمدعلی کے رہائشی کمرے سے موبائل اور ایک لاکھ 72ہزارروپے،صادق آبادمیں ولیداحمد کی گاڑی سے موبائل اور30ہزارروپے ،صادق آباد سروس روڈ پر فاروق درانی کے گھر تالے توڑ لیپ ٹاپ ،فریج ،موٹرپانی والی اورفرائر،کرم آباد میں ملک شاکر کے کمرے سے تالہ توڑ کر سونا مالیتی 3لاکھ روپے، پپلزکالونی میں نثار احمد عباسی کے گھرسے 12لاکھ روپے ،ہائی کورٹ روڈ پر نسیم انجم کے گھرسےطلائی زیورات 10 تولے ،2500 ڈالر ، 30 ہزار روپے ،موٹر سائیکل ،ڈھوک کمال دین میں عمرے پر گئے ہوئے ملک عبید الحسن کے گھر کی کھڑکی کی گرل کاٹ کر10لاکھ روپے،ساڑھے تین ہزار ڈالر ، ایک ہزار پاؤنڈ اورایک ہزار یورو ، ٹیکسلامیں حماد علی کی دکان کے تالے توڑ کر 8 میزائل موٹریں اور 12پانی والی موٹریں ،شگاف پلی کے قریب عثمان احمد کی بھینس چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید