• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سی پی او سید خالدہمدانی نے کہا ہےکہ اڈہ منیجرز کو صرف روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑیوں کو چلانے کا پابند کیا جائے،پبلک سروس گاڑیوں میں شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو بس، ویگن اڈوں کے منیجرز سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ سی پی اوسید کا کہنا تھاکہ روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر کوئی گاڑی روٹ پر نہیں چل سکتی،کسی بھی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی پی او نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا ہے جس نے6روزمیں تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو چیک کیا اور113 گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند جب کہ 1230 ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے۔ اس حوالے سے7 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید