• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے زیراہتمام گرین بیلٹس پر بھی شجرکاری مہم کا آغاز

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی (پی ایچ اے) کے زیر اہتمام گرین بیلٹس پر بھی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا۔ راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراؤں کے ساتھ موجود گرین بیلٹس پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق شہر بھر کی گرین بیلٹس پر مختلف اقسام کے پودے لگانے سے جہاں ایک طرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہیں شجر کاری مہم کے حوالے سے تمام اہم اہداف بھی حاصل ہونگے۔ عوام میں شجر کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے مفت پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے عوام سمیت سکول کالجز کے طلباء اور طالبات کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ ان میں بھی شجر کاری کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید