• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس موٹر سائیکل سواروں کو ون ونڈو آپریشن سے فوری لائسنس جاری کریگی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی موٹر سائیکل سواروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری لائسنس جاری کرے گی ۔سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل ڈرائیور ایک دن میں فوری لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ سی ٹی او کاکہنا تھاکہ شہری اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اورلائسنس حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے لائسنس کے حصول کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید