• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ ویزاپر بیرون ملک جا نےوالے مسافرسے آئس برآمد

راولپنڈ ی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے عمرہ ویزاپر بیرون ملک جانے والے مسافرسے آئس برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اے این ایف ٹیم نے جنید خان نامی ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے ٹریول بیگ میں کمبل کے اندر چھپائی گئی 5 کلو.868گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزم عمرہ ویزے پر شارجہ کے راستے جدہ جا رہا تھا۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید