• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ کنونشن سنٹر،تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ

اسلام آباد (نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کے روز جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔چیئرمین کو بتایا گیا کہ اپ لفٹ کے کاموں میں کنونشن سینٹر کے مرکزی ہال اور کمیٹی رومز کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ کنونشن سینٹر کی مکمل فلورنگ، پوری بلڈنگ کی مرمت، پینٹ اور گلاس ورک بھی کیا جارہا ہے۔ فرنیچر اور کارپیٹس کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ سینٹر کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کے لئے شجر کاری، ہارٹیکلچر کا کام اور لائٹنگ بھی کی جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید