راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کومحمد ظاہر شاہ نے بتایا کہ اچانک 15سے20سرکاری لوگ یونیفارم پہنے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں آئے۔ زبردستی مکان کی اوپر والی منزل پر چڑھے ،تلاشی لیتے رہے اور جاتے ہوئے 40 سالہ امان اللہ کو چہرے پر نقاب ڈال کر گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے لے گئے ۔ تھانہ صادق آباد کو عبدالحمید نے بتایاکہ میرے بھائی بابرحسین کو سنی نے اغواء کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو شازیہ بی بی نے بتایاکہ میری بچی (م)عمر 16 سال گھر سے غائب ہوگئی ۔مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو محلے کے لڑکے منہاس نے اغواکرلیا۔ تھانہ واہ کینٹ کو سید ذوالفقار حسین نے بتایا کہ اس کی18 سالہ بیٹی(ت) صبح کے وقت گھر سے باہر نکلی اور واپس نہ آئی ہے ۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ میری بیٹی کو عبد المعز لے گیا ۔ بیٹی کا نکاح سید آصف علی سے ہوا تھا جسکی تا حال رخصتی نہیں ہوئی تھی ۔تھانہ واہ کینٹ کو آصف مسعود نے بتایاکہ میری بھتیجی (م)عمر 15 سال جو دسویں جماعت کی سٹوڈنٹ ہے 27اگست کو سکول گئی مگر واپس نہ آئی۔ بچی کے کلاس فیلو سے پتہ چلا کہ بچی سکول نہیں گئی ۔ کچھ دن پہلے اس کی ایک سہلی اپنی والدہ، بہن اور چھوٹے بھائی کے ساتھ ہمارے گھر آئی تھی جن کو میں نے غصے کا اظہار کیا ،مجھے قوی شک ہے کہ میری بھتیجی انہی کے ساتھ چلی گئی ہے۔تھانہ کلرسیداں کو طاہرہ جبین نے بتایاکہ میری بیٹی (و) عمر 14 سال گھر سے غائب ہو گئی ۔ مجھے خدشہ ہے محلہ کے لڑکوں نے مل کر میری بیٹی کو اغواء کر لیا ۔