• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری مالیت کی منشیات برآمد،11افراد دھر لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے 9 کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے مالیت کی 90 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرکے11 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔لاہور ائرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے ایک کلو900 گرام چرس ،پشاور میں کوریئر آفس میں انگلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن ،جی ٹی روڈ شیخوپورہ کے قریب دو ملزمان سے 48کلو چرس ،پنجگور سے 25 کلو چرس،اوکاڑہ میں ملزم سے 8 کلو چرس ،حب میں 2 کلو ہیروئین اور 2 کلو افیون ،جی ٹی روڈ اسلام آباد پر دو ملزمان سے 2 کلو400 گرام چرس ،سہراب گوٹھ کراچی کے قریب 3 ملزموں سے ڈیڑھ کلو چرس ،پشاور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 100 گرام آئس اور 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید