• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عطاء اللہ مینگل کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ قومی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل نے اپنی پوری زندگی محکوم اقوام اور بلوچ قوم کیلئے وقف کر رکھی تھی ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ نا قابل فراموش قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 ستمبر کو قومی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی تیسری برسی کی کامیابی کی تیاریوں کی مناسبت سے حلقہ پی بی 43کے تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز ، ضلعی کونسلران اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ تھے، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری جمال لانگو، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،ضلعی ڈپٹی جنرل ڈاکٹر علی احمد قمبرانی سمیت ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نےحلقہ پی بی 43کے تمام یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقائی یونٹوں کے ہمراہ دن 2 بجے نواب نوروز خان سپورٹس کمپلیکس کے سامنے تمام دوست جمع ہوں گے وہاں سے جلسہ میں شرکت کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید