• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمسٹر ڈیم میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کیلئے فنڈ ریزنگ

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) شوکت خانم میموریل فاؤنڈ یشن ہالینڈ ایمسٹر ڈیم نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کراچی کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ نے کیا۔ تقریب میں پاکستان سے شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم اور پاکستان کی معروف اداکارہ فلمسٹار ریشم نے شرکت کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض غلام حسین کیانی نے ادا کئے۔ تقریب میں چوہدری مشتاق حسین ،سہیل احمد ،پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب اور دیگر نے خطاب کیا۔ اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں پہلی بار شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کے ایونٹ میں شرکت کر رہی ہوں اور انشاء اللہ تعالی اب شوکت خانم ہاسپٹل کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرتی رہوں گی، یورپ ہو یا مڈل ایسٹ مجھے جہاں پر جانا پڑا میں جاؤں گی اور کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈ اکٹھا کروں گی۔ ڈاکٹر عاصم نے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے اور سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اس موقع پر اسکرین پر ہسپتال کی کارکردگی پر دستاویزی مناظر بھی دکھائے گئے۔ تقریب میں کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، سماجی شخصیت سارا احمد، محمد جاوید اقبال کھوکھر، ڈاکٹر کامران، میر مختار میر، میاں عاصم، جمیل احمد اور پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین محمد ارشد سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی رقم اکٹھی کی گئی۔ خواتین اور چھوٹے بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ میڈم روبینہ نے لاٹری سے بھی رقم جمع کی۔ ہالینڈ میں رہنے والے پاکستانیوں نے جذبے سے اس کار خیر میں حصہ لیا، شوکت خانم کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔
یورپ سے سے مزید