کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں مہدی حسن میراز اور لٹن داس نے ساتویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں165 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے جب 30سے کم اسکور پر چھ وکٹ گرنے کے بعد اتنی بڑی شراکت بنی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کےبونر اور جوشا ڈی سلوا نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف18 رنز پر چھ وکٹ گرنے کے بعد ایک سو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ خرم شہزاد نے تیسرے ٹیسٹ میں پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔