• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی، خاتون مریضہ پر مرد اسٹاف کا تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں علاج کے لئے آنے والی خاتون مریضہ کواسپتال کے مرد اسٹاف کی جانب سے تشددکا نشانہ بنایا گیا اور چہرے پر تھپڑ مارے گئے ،پولیس نے مریضہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کی ایمرجنسی وارڈ میں اتوار کو علاج کے لئے آنے والی خاتون مسماۃ شمائلہ کومبینہ طور پراسپتال کے مرد اسٹاف شاہزیب اصغر نےہاتھ پکڑ کر اسکے چہرے پر تھپڑ مارے جس سے خاتون مریضہ کے ہونٹ پر چوٹ آئی ،15 پر واقعے کی اطلاع پر پولیس نے اسپتال پہنچ کر شواہد اکھٹا کئے ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی زاہد لودھی نے بتایا ہےکہ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے بھی اس بات کی گواہی دی ہے کہ اسپتال کے مرد اسٹاف نے خاتون مریضہ کو تھپڑ مارے ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید