• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کیا طالبان دوست عمران خان آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس)’’کیا طالبان دوست عمران خان آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟‘‘،عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا،کابل سے امریکی افواج کے انخلاء پرطالبان کو مبارکباد دی ،بین الاقوامی جریدے کے مضمون کے بعد آکسفورڈ کے چانسلر کی امیدواری کے امکانات کو شدید دھچکا ، مفروضے کے طور پر ہی سہی لیکن پاکستان میں یہ تاثر عمومی طور پر پایا جاتا ہے کہ مغرب اور خاص طور پر برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ محدود سطح پر سہی لیکن برطانوی شہریوں کا ایک طبقہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کیلئے ایک نرم گوشہ رکھتا ہے جس میں مبینہ طور پر وہاں میڈیا کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔

اب اس حوالے سے جہاں اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر عمران خان کے انتخاب پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کی تصویروں کے پلے کارڈ اٹھائے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لندن کے شہری بھی نعرے بازی کر رہے ہیں، اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں تو کوئی دعویٰ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس کی تصدیق کے کوئی دستیاب ذرائع موجود ہیں البتہ احتجاج کے دوران نعرے اور ردعمل کا کم وبیش وہی انداز ہے جو میاں نواز شریف کی لندن موجودگی میں ان کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن اور راہنما اختیار کیا کرتے تھے۔ اس صورتحال کا یہ پہلو بھی قابل غور ہے کہ عمران خان کو پسند کرنے والے پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے تو ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں لیکن جب خود ان کے سب سے بڑے اور باوقار تعلیمی ادارے کی ساکھ کا معاملہ درپیش ہے تو ان کا طرزعمل قطعی طور پر مختلف ہے اور جس کی بڑی مثال برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والے مضامین اور خبریں بھی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید