• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمقام میئر پشاور کا دورہ جنرل بس سٹینڈ ‘انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

پشاور ( وقائع نگار) قائمقام میئر پشاور ملک طارق جاوید نے اچانک جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اس دوران ڈائریکٹر ٹرمینل شہزاد خان اور اڈہ منیجر شکیل خان نے قائمقام میئر کو جنرل بس سٹینڈ میں مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ اڈہ کے مین ڈرین سسٹم کے بارے میں تفصیلی معائنہ بھی کرایا اس موقع پر جنرل بس سٹینڈ کے تاجران فوٹو سٹیٹ پی سی او، ہوٹلز، اور دیگر چھوٹے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں نے بھی قائمقام میئر پشاور سے مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید