پشاور ( جنگ نیوز )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو افسران اور اہلکاروں کو انعامات،اسناد اور ترقیاں دی جائے گی موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لئے شجرکاری مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے مہم کو کامیاب بنانے اور مقابلے کی فضا قائم کرنے کے لیے پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے جن افسران اور اہلکاروں نے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کئے ان کی ضرور حوصلہ افزائی کی جائے گی