راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گنج منڈی میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر15 ہزار ساشے گٹکا اور 480لٹر انرجی ڈرنکس پکڑ لئے۔ ترجمان کے مطابق گٹکا اور انرجی ڈرنکس کو تلف کر دیا گیا۔ انرجی ڈرنکس کی مالیت 5لاکھ روپے جبکہ گٹکے کی مالیت 3لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ انرجی ڈرنکس اور گٹکا صوبے بھر میں ممنوع ہے۔