• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ کا معیار گر گیا، ڈومیسٹک سطح پر بہتری ضروری، وقار یونس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان وقار یونس پی سی بی کے ایڈوائزر نہ بن سکے لیکن بورڈ نے انہیں چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ وقار یونس نے 17 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی پر برا وقت آتا ہے، پاکستان کوئی انوکھی ٹیم نہیں ہے، ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں ہمارا فاسٹ بولر کا بیک اپ بہت اچھا تھا۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن ان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کا معیار اوپر کی سطح پر گرا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ ہماری کرکٹ زوال کا شکار ہے۔ امید ہے چیمپئنز ون ڈے کپ سے بہتری آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا۔ نیا رول میرے لیے چیلنج ہے جس کیلئے تیار ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کسی کو کپتان بنانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں دونوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

اسپورٹس سے مزید