• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بات ان سے ہوگی جو بااختیار ہیں، اچکزئی حکومت سے مذاکرات کرسکتے ہیں، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بات ان سے ہوگی جو بااختیار ہیں، اچکزئی حکومت سے مذاکرات کرسکتے ہیں، جب مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں، 9 مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی ،گینز بک میں دو نئی انٹریاں ہونیوالی ہیں ، ایک یوٹرن کی ،دوسری نواز شریف چاروں ایمپائرز کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہار گیا ، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ 9 مئی کا شور مچاتے اور معافی کا مطالبہ کرتے ہیں ، 9 مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے ، 9 مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی، 9 مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،محمود خان اچکزئی کی حکومت سے مذاکرات کی بات چل رہی ہے ،حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن بات ان کے ساتھ ہو گی جو با اختیار ہیں جو ان کو لے کر آئے ہیں ، جن کے فیصلے کی قابلیت ہے،حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گینز بک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں ، ایک انٹری اس یوٹرن کی ہو گی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی ، نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے اور فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے اغوا ءکرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی 9 مئی کی سازش اسی نے کی ، گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں ایمپائرز کو ملا کر کھیلا پھر بھی ہار گیا ، دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا، نواز شریف کو جتانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید