اسلام آباد ( آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کا اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا۔
سوموار کو سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاکہ ہم نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کیا ہے اور اس پر تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز نے دستخط کئے ہیں
انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بھی اکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا الیکشن لڑ رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ جب ایک ہندوستانی نژاد برطانیہ کا وزیر اعظم بنتا ہے تو ہندوستان میں خوشیاں منائی جاتی ہیں حالانکہ اس کا ہندوستان کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں تھا
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں بھی اس ایوان میں قرارداد منظور کی جائے اس موقع پرسینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ چانسلر یونیورسٹی کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں اگر ایک چانسلر کے خلاف کسی عدالت کا حکم یا فیصلہ ہواور عدالت سے کرپشن کے مقدمے میں سزا یافتہ ہوں اور خواتین کے لباس پر تنقید کرے اور طالبان کی حمایت اپنی جماعت کو سیاسی طاقت کے تحت کرے اور اگر کوئی شخص آڈیالہ جیل میں کرپشن کی سزا بھگت رہا ہواس کو کس طرح چانسلر منتخب کیا جاسکتا ہے ۔