الاہور / میانوالی (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے تھانہ عیسیٰ خیل میانوالی کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ،دہشتگردوں کے حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات ایک جوان بازو پر گولی لگنے زخمی ہوا۔پولیس کے جوابی رد عمل میں حملہ آور فرار ہو گئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔