اسلام آباد(فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی معزول اور مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد جنہیں بھارت میں پناہ لئے ایک ماہ ہونے کو آیا ہے،76سالہ بنگلہ دیشی حسینہ کا طویل قیام بھارتی حکومت کیلئے ’’سفارتی درد سر‘‘ قرار دیا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق وہ نامعلوم مقام پر کئے گئے غیر معمولی حفاظتی اقدامات میں روپوش ہیں لندن سمیت کسی بھی ملک نے ان کی سیاسی پناہ یا عارضی قیام کے تحفظ فراہم کرنے کی درخواستوں کو در خور اعتنا نہیں سمجھا ان کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے اور بھارت میں ہی ان کی خاموشی اور گمنامی کی زندگی کا آغاز بھی شروع ہو چکا ہے۔