• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں امراض خون سے متعلق آگاہی تقریب کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں امراض خون سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاءکو تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور خون کےدیگر موروثی امراض کے پھیلاؤ کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے کہا کہ ہم نہ صرف پشاور بلکہ کوہاٹ اور سوات میں بھی مریضوں کو بلامعاوضہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا کے مریضوں کو خون و اجزائے سمیت مہنگی ادویات اور لاکھوں روپے مالیت کے فیکٹر8 و فیکٹر 9 جیسے انجکشنز مفت فراہم کئے جا رہے ہیں جس پر سالانہ 7 کروڑ روپے سے زائد اخراجات اٹھ رہے ہیں، یہ تمام اخراجات مخیر حضرات کے مالی عطیات سے پورے کئے جا رہے ہیں، اس موقع پر امراض سے بچنے کے لئے خاندانوں میں شادیوں کا رواج ختم کرنے پر زور دیا گیا۔
پشاور سے مزید