پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے اپنے دفتر کے استقبالیہ پر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کئے اس موقع پر عوام کی جانب سے مختلف مسائل پیش کیے گئے جن میں ریونیو، انتقالات عمل درآمد، اور ایس ڈی سی کے متعلقہ مسائل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ کھلی کچہری میں خواتین نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی وقت اپنی شکایات کے حوالے سے ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور روزانہ کی بنیاد پر صبح 09:30 سے 11:30 AM تک اپنے دفتر کی استقبالیہ پر عوامی مسائل سنتے ہیں اور موقع پر حل کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہیں۔