• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تصدیق کردی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم سیاسی امور،رانا ثنا ء اللہ نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی تصدیق کردی انہوں نے کہاکہمحمود اچکزئی سے ملاقات میں ان سے پوچھا کہ آپ کو کس قسم کا مینڈیٹ دیا ہے؟ محمود اچکزئی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ساتھ کہا کہ اس وقت جو ملک کے حالات ہیں اس پر جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے۔ایک دوسرے سے بات نہیں کریں گے تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جن خرابیوں کی اختر مینگل نشاندہی کرتے ہیں ان میں بہتری ہونی چاہئے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے9 مئی اور اسٹیبلشمنٹ پر موقف واضح نہیں ہے۔ نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو ملک مسائل سے نکلے گا۔نواز شریف نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں،سابق کرکٹر،سکندر بخت نےکہا کہ اتنی کنفیوژن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔اب سارا الزام محسن نقوی پر جائے گا۔ محسن نقوی اتنے مصروف ہیں کہ ان کے پاس ٹیم کو دیکھنے کا ٹائم ہی نہیں ہے۔وہ اپنے مشیروں پر چل رہے ہیں ان کو پتہ نہیں ہے کہ کیا ہورہا ہے۔ان کے مشیر ساری کرکٹ چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ سارے مسائل کھڑے ہوئے ہیں،کرکٹر،احمد شہزاد نے کہا کہ بد قسمتی سے کرکٹ نظر انداز ہورہی ہے یہ وقت کرکٹ کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے۔کرکٹ پورے پاکستان کو جوڑتی ہے ۔جوفیصلے محسن نقوی کو لینے تھے انہوں نے نہیں لئے۔ وہ لوگ جو گروپنگ میں ملوث تھے ان ہی لوگوں کو دوباہ رکھ لیا گیا۔ ان کا پلان یہ تھا کہ بنگلہ دیش سے تو جیت ہی جائیں گے عوام کا غصہ تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے گا۔بنگلہ دیش بھی آپ کوہرا کر چلا گیا۔
اہم خبریں سے مزید