اسلام آبا د(این این آئی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے وسیع باہمی اور علاقائی اْمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیالات کیا۔